جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

نواز، شہباز، عمران سمیت 64 اہم ترین رہنماء بڑی مشکل میں پھنس گئے‘ کیا اقدام اٹھایا گیا؟

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016 |

   لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے پر 64 سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کاروائی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف،شہباز شریف،عمران خان، چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی ، سردارایاز صادق،اسحاق ڈار، جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی ، میاں منشا ،عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے3 سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں149 جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدا نو ں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ان سیاستدانوں اور معروف شخسیات کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے اور حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عدالت اس کیس میں 24 سیاستدانوں کے خلاف پہلے ہی یکطرفہ کاروائی شروع کر چکی ہے لہٰذا کیس کو مزید آگے بڑھایا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔واضح رہے کہ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی تھی۔معزز عدالت میں درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف،شہباز شریف،عمران خان، چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی ، سردارایاز صادق،اسحاق ڈار، جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی ، میاں منشا ،عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے3 سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اس لئے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…