باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی ، آرمی چیف کہتے ہیں امن وامان کے قیام اور آپریشن مکمل ہونے تک قبائلی علاقوں سے فوج نہیں بلائی جائے گی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن و امان ، تعمیرنو و بارڈر مینجمنٹ اور آپریشن کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور آپریشن مکمل ہونے تک قبائلی علاقوں سے فوج نہیں جائیگی ، مکمل بحالی ، انتظامی کنٹرول کی منتقلی تک فوج ان علاقوں میں رہے گی ۔ قبائل عمائدین نے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ قبائلی عمائدین کا آرمی چیف سے کہنا تھا کہ اپنے اپنے علاقوں میں ایک بھی دہشت گرد کو نہیں آنے دیں گے ۔ –