کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار امن و امان کے اجلاس سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے تمام اعلی افسران کو طلب کر لیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی میں ہونے والے واقعہ کے بعد آج دوپہر کراچی پہنچیں گے اور رینجرز ہیڈ کواٹرز کے دورے کے دوران امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرکراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں شرکت کے لئے آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی افسران کو بھی طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔