اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا برا وقت چل رہا ہے۔۔ نواز شریف کا اقتدار۔۔ماہر علم نجوم نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے معروف پاکستانی سیاستدانوں کے مستقل کے حوالے سے پیشن گوئیاں کی ہیں جن میں وزیر اعظم نواز شریف،چےئرمین تحریک انصاف عمران خان،چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی شامل ہیں۔آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے وزیر اعظم نواز شریف کے اقتدار کی مدت پوری کرنے کے بارے میں پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا برا وقت چل رہا ہے،پاناما لیکس نے ان کا نام خراب کر دیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہ اپنی مد ت پوری کریں گے۔
چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق پیشنگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں آ جائیگی تاہم پی ٹی آئی کا بہتر وقت اس سال کے اواخر سے شروع ہو جائیگا،عمران خان کی شادی کا 2017تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا،اس وقت انکا ستارہ زہرہ خراب چل رہا ہے ،انکی سابقہ بیوی جماعما نے جتنا ٹائم عمران خان سے لیا ہے کوئی اور خاتون وہ مقام اور ٹائم نہیں لے سکتی جماعمااور عمران خان میں ذہنی آہنگی بہت زیادہ ہے،اس سال عمران خان کی صحت خراب نظر آ رہی ہے،تحریک انصاف کے کارکن بھی ان سے خایف نظر آتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بلاول کا سیاسی مستقبل بہتر نظر آ رہا ہے تاہم وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،پاکستان پیپلز پارٹی کافی دھڑوں میں تقسیم ہو گی،کچھ پرانے چہرے ساتھ چھوڑ جائیں گے۔
مریم نواز کے سیاسی کیرئیر کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کا سیاسی مستقبل کامیاب ہے مگر ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کامیاب دکھائی نہیں دیتے۔ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کا مستقبل کے بارے پیشنگوئی کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 2018تک دباؤ میں رہے گی،الطاف حسین کی صحت کی خرابی کا الارم بجنا شروع ہو رہا ہے اور لیڈر شپ بھی تبدیل ہو گی،نئے چہرے قیادت سنبھالیں گے،پاکست سر زمین پارٹی سازشوں کا شکار رہے گی،آپریشن ضر ب عضب پورا ہو گا کراچی میں امن ہو کر رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…