پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کا سیاسی مستقبل کامیاب شوہر کیساتھ تعلقات ۔۔یہ کام ہو کر رہے گا!! ماہر علم نجوم کا بڑا دعویٰ

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے معروف پاکستانی سیاستدانوں کے مستقل کے حوالے سے پیشن گوئیاں کی ہیں جن میں وزیر اعظم نواز شریف،چےئرمین تحریک انصاف عمران خان،چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی شامل ہیں۔آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے وزیر اعظم نواز شریف کے اقتدار کی مدت پوری کرنے کے بارے میں پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا برا وقت چل رہا ہے،پاناما لیکس نے ان کا نام خراب کر دیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہ اپنی مد ت پوری کریں گے۔
چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق پیشنگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں آ جائیگی تاہم پی ٹی آئی کا بہتر وقت اس سال کے اواخر سے شروع ہو جائیگا،عمران خان کی شادی کا 2017تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا،اس وقت انکا ستارہ زہرہ خراب چل رہا ہے ،انکی سابقہ بیوی جماعما نے جتنا ٹائم عمران خان سے لیا ہے کوئی اور خاتون وہ مقام اور ٹائم نہیں لے سکتی جماعمااور عمران خان میں ذہنی آہنگی بہت زیادہ ہے،اس سال عمران خان کی صحت خراب نظر آ رہی ہے،تحریک انصاف کے کارکن بھی ان سے خایف نظر آتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بلاول کا سیاسی مستقبل بہتر نظر آ رہا ہے تاہم وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،پاکستان پیپلز پارٹی کافی دھڑوں میں تقسیم ہو گی،کچھ پرانے چہرے ساتھ چھوڑ جائیں گے۔
مریم نواز کے سیاسی کیرئیر کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کا سیاسی مستقبل کامیاب ہے مگر ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کامیاب دکھائی نہیں دیتے۔ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کا مستقبل کے بارے پیشنگوئی کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 2018تک دباؤ میں رہے گی،الطاف حسین کی صحت کی خرابی کا الارم بجنا شروع ہو رہا ہے اور لیڈر شپ بھی تبدیل ہو گی،نئے چہرے قیادت سنبھالیں گے،پاک سر زمین پارٹی سازشوں کا شکار رہے گی،آپریشن ضر ب عضب پورا ہو گا کراچی میں امن ہو کر رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…