اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر کہا ہے کہ حکومت دو ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے خبردار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے انڈیا کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اگست کے آغاز میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے بھی ہندوستانی حکام سے مذاکرات کیے تھے جس کا مقصد افغان ایئرفورس کی تجدید کیلئے کوئی راستہ نکالنا تھا۔جنرل نکلسن نے کہا تھا کہ انڈیا کی جانب سے افغانستان کو دیے جانے والے اضافی طیارے یا پرزہ جات کی فراہمی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔