اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الطاف حسین کی چھٹی،فاروق ستار کا ساتھ دینے کون لندن سے آرہاہے؟عرصہ بعد بڑا نام پھر سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جلد پاکستان واپس آرہاہوں ، سلیم شہزاد نے پاکستان واپسی اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب صورتحال بہترہونے کے بعد وہ فاروق ستار کاساتھ دینے کے لئے پاکستان آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں اور سینئر کارکن پاکستان سے محبت کرتے ہیں کسی کو کراچی کے حالات خراب نہیں کرنے دیں گے ۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد کافی عرصہ پہلے پاکستان چھوڑ کر لندن میں مقیم ہوگئے تھے ، اور انہوں نے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی تھی۔۔