بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہوں گے ۔۔کیونکہ سینئر سیاستدان نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ دھرنے اور ریلیاں پاکستان کو ترقی و روشن مستقبل کی شاہراہ سے اتارنے کی سازش ہیں، مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں ہیں، میاں نواز شریف 5 سالہ مدت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ بھی 5سال کیلئے وزیر اعظم منتخب ہونگے ، مٹھی بھر عناصر گرمی میں باہر سڑنے کی بجائے گھروں میں آرام کریں کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں،ملک میں مستحکم جمہوریت کیلئے آزاد صحافت ضروری ہے ، حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے کیلئے ہر قدم اٹھائے گی جبکہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی سفارش کرینگے، اٹک اور حضرو کو بڑے شہروں کی تمام سہولیات دینگے ، سوئی گیس اور سڑکوں کے منصوبے جاری ہیں، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے صحافی نثار علی خان کے گاؤں کی واحد سڑک کی پختگی اور کارپٹ روڈ کیلئے 80لاکھ روپے کی سکیم پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے ، ایک سوال پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ گوادرمنصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی رکھتا ہے ، میاں نواز شریف کی حکمت عملی اور سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان قرض لینے والے ممالک کی صف سے نکل کر قرض دینے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔
شیخ آفتاب احمد نے ایک اور سوال پر کہا کہ ہم نے اپنے قائد میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خدمت، عظمت ، شرافت اور عوامی اعتماد کی سیاست کے قائل ہیں مگر نہ جانے کچھ عناصر ملک کو کس طرف لے جانا چاہتے ہیں ، سڑکوں پر دھرنے اور ریلیاں ملک کے نقصان کا باعث ہیں جو دراصل 18کروڑ عوام کا نقصان ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے نقصان کے پیش نظر ان کا ساتھ دینے کی بجائے نواز شریف کا ساتھ دیکر انہیں 5سال مدت پوری کرنے اور آئندہ بھی منتخب کرنے کا موقع دے رہے ہیں، وفاقی وزیر نے معروف صحافی نثار علی خان سے ان کے گاؤں کی سڑک جلد مکمل کرنے اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیاجس پر نثار علی خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…