ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک دشمن تقاریر ۔۔شکایات کے انبار قائد ایم کیو ایم کیخلاف لندن میں بھی بڑا کام ہو گیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد سمندر پار پاکستانیوں نے بھی قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔لندن کے ایک رہائشی محمد چوہدری نے ایک لاکھ سے زائد دستخط والی ایک شکایت لندن پولیس کو جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں موجود لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، ان کی اشتعال انگیزی سے پاکستان میں جانی و مالی نقصان کا باعث بن رہا ہے، انھیں فوری طور پر پاکستان بدر کیا جائے۔ اس کے علاوہ اولڈ ہم میں بھی پاکستانی نڑاد راجہ نقاش نامی نے بھی ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کرائی۔ راجہ نقاش کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پاکستانی اداروں کے خلاف بیان دے کر انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
اس کے علاوہ اوور سیز پاکستانیوں نے میٹروپولیٹنس پولیس کو بذریعہ فون اور ای میل شکایات کے انبار لگا دیئے جب کہ پولیس اسٹیشن جا کر بھی شکایات درج کرائیں جس پر میٹرو پولیٹن پولیس کو شکایت درج کرانے کے لئے ای میل جاری کرنا پڑا۔ اوور سیز پاکستانیز نے ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر میٹروپولیٹن پولیس کو ارسال کیں جس کا ترجمہ پولیس خود کرائے گی۔ میٹروپولیٹن پولیس کا اسپیشل آپریشن 15 شکایات کا جائزہ لے گا، اسپیشل آپریشن 15 انسداد دہشت گردی کے معاملات دیکھتا ہے۔ اس کے علاوہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…