پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران تینتیس افراد جو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا،جس میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد میں3 اشتہاریوں اور 17 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے۔آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں چارافغان باشندے ہیں جو غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے۔
ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں نےکومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.
کراچی کے بعد پشاور سے اہم خبر آگئی, بڑی تعداد میں گر فتاریاں ہو گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں