منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

“ایم کیو ایم” مسئلہ ایسے ختم نہیں ہوگا!!! بلکہ ۔۔ دفاعی تجزیہ نگار نے حل پیش کر دیا‎

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کا ر حسن عسکری نے کہا ہے کہا ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے صفائیاں پیش کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہو گا،ایم کیو ایم کی قیادت کو خود بیٹھ کر پارٹی کو چلانے کا طریقہ کار طے کرنا ہوگا ۔نجی ٹیلی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے واضح ثبوت ملے ہیں ۔ ایم کیو ایم کی قیادت کو خود بیٹھ کر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پارٹی کو کس طرح چلانا ہے ، انھوں نے کہا کہ اب وقت نہیں کہ ماضی کی طرح قوت کا مظاہرہ کر کے پارٹی کو چلایا جاسکے ۔
ایم کیو ایم سیا سی پارٹی ہے اور اس کا اپنا ووٹ بنک ہے اب اسے تشدد کہ راہ چھوڑنا ہوگی اور ان عناصر سے بھی جان چھڑانا ہوگئی جس سے اسے نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پارٹی کے اندر بنیادی تبدیلیوں کا وقت آگیا ہے۔حسن عسکری نے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت تبدیل کیے بغیر اس صورتحال سے باہر نہیں نکل سکتی۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد ایسے بیانات سن کر افسوس ہو تا جس میں میڈیا پر آنے والے ایم کیو ایم کے چند رہنما کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی کی بات نہ ماننا اور قوت کے مظاہرے پر یقین رکھنا نا مناسب عمل ہے ایم کیو ایم کو سیا سی میدان میں رہنے کے لئے اپنی قیادت میں بنیادی تبدیلی لانا ہو گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…