لندن ( این این آئی) سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہاہے کہ قائد ایم کیو ایم کی نفرت انگیز تقاریر پر تحقیقات جاری ہیں، الطاف حسین کے خلاف بہت سے پاکستانی کالز کر کے شکایات کر رہے ہیں ۔سکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے کہا ہیکہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ قائد ایم کیو ایم کی تقاریر سے قانون کشنی ہوئی یا نہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف بہت سے بہت سے پاکستانی کالز کر کے شکایات کر رہے ہیں اگر برطانوی سرزمین پر الطاف حسین کے خلاف کسی کے بھی پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ فراہم کرے ۔ جبکہ لندن پولیس نے کہا کہ ہم کراچی میں میڈ یا ہاوسز پر حملے کی رپورٹ سے آگاہ ہیں ،کراچی میں میڈ یا ہاوسز پر حملہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا معاملہ ہے۔