اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کیخلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا ہاؤسز پر حملوں اور پاکستان کیخلاف نعرے بازی پر وزیراعظم پاکستان میاں نوا ز شریف نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیانات سے دلی ٹھیس پہنچی اور جنہوں نے پاکستان کیخلاف زبان استعمال کی انہیں اس کا حساب دینا ہو گا۔