اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

فاروق ستار کی گرفتاری کے بعد اب کیا ہوگا؟ ڈی جی رینجرز نے کھل کربتادیا،ایم کیو ایم میں ہلچل

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ذرائع کے مطابق کے مطابق ایم کیو ایم کے مزید رہنماں کی بھی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بحال کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں مارکیٹیں کھلی ہیں۔ منگل کوبھی حالات کو مانیٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت ہے کراچی کشیدگی میں ملوث افراد کو پکڑا جائے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والوں کو شناخت کرکے سب کو پکڑا جائے گا۔ پاکستان کیخلاف بات کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فوٹیجز کے ذریعے ملزموں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ جو تقاریر سن رہے تھے انھیں بھی تلاش کیا جائے گا۔پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی پریس کلب کے باہر سے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نجی ٹی وی اے آر وائی پر حملہ کے بعد اپنا موقف پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب پہنچے تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ تاہم رینجرز کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور متحدہ رہنماؤں کو بات چیت کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو ساتھ چلنے کو کہا لیکن متحدہ رہنماؤں نے کہاکہ انھیں چند منٹ میڈیا سے بات کرنے دی جائے تاہم انھیں اس کی اجازت نہیں دی اور حراست میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر فاروق ستارنے کہا کہ اگر ڈی جی رینجرز نے انھیں بلایا ہے تو وہ اپنی گاڑی میں ان کے پاس جائیں گے، جس پر رینجرز اہلکاروں نے کہاکہ وہ گاڑی میں ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ متحدہ کے دونوں رہنماؤں کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…