منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی پیک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہاہے منصوبے کی حفاظت اب کون کرے گا؟ بڑی شخصیت میدان میں کود پڑی

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات سے عوام کو محروم نہیں رکھیں گے،سی پیک منصوبے کے ثمرات عوام کو ملیں گے،سی پیک منصوبہ دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہاہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی خود حفاظت کریں گے۔جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ کے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہے،کھیلوں سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان روشن حقیقت کی طرح ابھر رہاہے،ہمارا ملک مزید روشن اور خوشحال ہوگا،سی پیک کے ثمرات سے عوام کو محروم نہیں ہونے دیں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی خود حفاظت کریں گے،راہداری منصوبے کے ثمرات عوام کو ملیں گے،سی پیک منصوبہ دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ اندرونی اور بیرونی دشمن کے عزائم کو یکجہتی سے ناکام بنائیں گے کیونکہ سول اور ملٹری قیادت اب ایک پیچ پر آچکی ہے،دہشتگرد جس بل میں ہوں گے کارروائی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…