جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ملکی مفاد سب سے پہلے ۔۔۔۔تحریک انصاف کی ن لیگ کو ایک اور بڑی پیشکش

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہے ٗ اسد عمر کی پیشکش ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے معیشت کو نقصان نہیں ہونا چاہئے ٗمیثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی کیا جائے ٗ مخالفین دعوؤں کے بجائے بیٹھ کر پلان بنائیں ٗملکر کام کریں گے تو معاشی شرح نمو 8فیصد تک چلی جائیگی ٗ 2018 تک 15 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائیگی ۔،نجی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ملکی معیشت سے متعلق ملکر ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا ٗ انہوں نے کہا میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے۔ مخالفین دعوؤں کے بجائے بیٹھ کر پلان بنائیں کیونکہ مل کر کام کریں تو معاشی شرح نمو 8 فیصد تک چلی جائے گی۔ صوبوں کی ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ سرمایہ کاری کریں۔وزیر خزانہ نے کہا جن لوگوں کا دعویٰ تھا پاکستانی معیشت ترقی نہیں کر سکتی آج وہ خاموش ہو گئے ہیں ٗقرض معاف کرانے والوں کی بات کیوں نہ کریں تحقیقات ہوں گی اور ہر چیز کی ہوں گی انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کو بڑے اداروں کے بورڈ میں لگا دیا جائے تو سب اچھا کا راگ الاپتے ہیں ٗبڑے فورمز پر آ کر جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے ٗوزیراعظم اور وزرائے کے صوابدی فنڈز ختم کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا اْس جماعت کا ذکر کیوں نہیں کیا جاتا جس کے دور میں قرض بڑھائے گئے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ کسی پر تنقید کرنا آسان کام ہے تاہم کسی بھی شعبے میں اصلاحات کا عمل آسان نہیں ہوتا مشاورتی عمل پر یقین رکھتے ہیں اور بجٹ میں مثبت تجاویز شامل کریں گے ۔ 2013 میں معاشی بدحالی، دہشتگردی اور توانائی کے بڑے مسائل کا سامنا تھا ٗ عالمی اداروں نے پاکستان سے کاروبار بند کردیا تھا لیکن گزشتہ تین برسوں میں ان شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ حکومت نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے متعدد ادارہ جاتی اقدامات کیے ۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے 2018 تک 15 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی ۔سیمینار میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پیش کش کی کہ ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہے ۔ اسد عمر نے تجویز دی کہ محصولات بڑھانے اور ترقی کیلئے ٹیکس اصلاحات اور وصولی کے ادارے خودمختار بنائے جائیں ٗمعیشت دلدل میں پھنسی ہوئی ہے اگر مزید دھنسنا نہیں چاہتے تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے پیش گوئی کہ اس بار بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا ۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسین نے بھی محصولات بڑھانے ، روزگار کی فراہمی اور ٹیکس وصولی کے ادارے کو خودمختار بنانے کا مشورہ دیا ۔ ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نے کہا کہ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…