جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

رمضان کے بعد کرپشن اور پا نا مہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہوگی، میاں محمود الر شید

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد کرپشن اور پا نا مہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہوگی، جیل بھرو مہم بھی چلائیں گے، دھرنا بھی دیں گے، پا نا مہ کے بعد ’’ چھو ٹو‘‘ لیکس بھی ہنگامہ برپا کرنے والی ہے، عوام تیار ہیں کسی کو جدہ نہیں بھاگنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں حزب اختلاف کی جماعتیں متحد ہیں، رمضان کے بعد کرپشن کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہو گی جیل بھرو مہم بھی چلائیں گے دھرنے بھی دیں گے اور حکمرانوں سے قوم کی ایک ایک پائی واپس ملک میں لائیں گے۔ انہوں نے حکمرانوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیامت خیز گرمی میں ملک کے کسان، اساتذہ، سرکاری ملازم اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں لیکن وزیراعلیٰ گڈ گورننس کا راگ الاپتے نہیں تھکتے۔ کہتے ہیں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو اقتدار چھوڑ دو نگا لیکن سستی روٹی سکیم، انکم سپورٹ پروگرام سمیت درجنوں محکموں اور منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں اسکا جواب کو ن دیگا۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم ملکی وسائل لوٹنے والے بد دیانت حکمرانوں کو جدہ نہیں بھاگنے دیگی۔ اب وقت آگیا ہے ہر ایک کا احتساب کیا جائے اور ملکی دولت واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ جلد ’’ چھو ٹو‘‘ لیکس بھی ہنگامہ برپا کرنے والی ہیں۔ چھو ٹو لیکس کی ایک ہی قسط پر فیصلہ ہو جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…