فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جاتی عمرہ کی ستائیس سو پولیس حفاظت کرتی ہے ، برطانیہ کی ملکہ کے پاس بھی اتنی سکیورٹی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو برطانیہ کا وزیراعظم بنا دیا جائے تو دس سال میں برطانیہ کا بھی پاکستان سے براحال ہو جائے گااور وہاں کے لوگ پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے ۔