کراچی(این این آئی)سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ وزیر اعظم کے استعفے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،بلاول بھٹو کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ پارٹی پالیسی ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے، بجلی کا بحران اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے جب کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی متعصب ہیں اوروہ صرف پنجاب کی بات کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوکراچی ایکسپوسینٹرمیں ایجوکیشن ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولابخش چانڈیونے کہاکہ بجلی کے موجودہ بحران کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرعائد ہوتی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی وفاق کا پیدا کردہ ہے، اگر تھر پروجیکٹ کو بے نظیر بھٹو اور سندھ کا منصوبہ سمجھ کر کینسل نہ کیا جاتا تو آج یہ بحران ہی پیدا نہ ہوتا، لیکن وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی متعصب ہیں اور وہ صرف پنجاب کی بات کرتے ہیں اور چھوٹے صوبوں کو پریشانی میں دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔مشیراطلاعات نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی بحران ایک موضوع بنا ہوا ہے وہ لوگ جو سینہ ٹھونک کر کہا کرتے تھے کہ ہم یہ بحران ختم کردیں گے وہ کہاں گئے وہ آئیں اور سندھ کی حالت دیکھیں، سندھ میں کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، مینار پاکستان پر بیٹھ کر پنکھا جھلنے والے اور ریلیاں نکالنے والے وزیر اعلی پنجاب آج کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تو پہلے ریلیوں اورجلوسوں میں وفاقی حکومت کے خلاف قیادت کرتے تھے،ان کے دور میں ہی وفاق کے خلاف تحریک چلانے کی روایت قائم ہوئی تھی اگر اس وقت وہ ایسا نہ کرتے تو آج ان کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، نواز شریف اور شہباز شریف جب بھی وزیراعلی بنے وفاق کے خلاف سازش کا حصہ بنے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ حکومت نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس پر استعفی کے مطالبے کے علاوہ کیا رہ جاتا ہے اب وزیر اعظم کے پاس استعفی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں خواجہ اظہار الحسن کے سندھ حکومت پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔
وزیر اعظم کااستعفیٰ ،پیپلزپارٹی نے بالاخر سرپرائز دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































