جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سوات میں جلسہ،نوازشریف کے اعلان نے ہلچل مچادی

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینگورہ (این این آئی)وزیر اعظم نے کہاکہ نیشنل ہاوے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ چکدرہ سے کالام تک 133کلو میٹر کی سڑک کو موٹر وے کی طرز ایکسپریس وے بنایا جائے یہاں چار سڑکیں ہونگی دو آنے اور دو جانے کیلئے استعمال ہونگی ۔-وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خیبر پختو خوا میں2013کے الیکشن میں جھانسے میں آنے والے پچھتارہے ہیں ٗ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم تبدیلی لائیں گے ٗ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پشاور الیکشن میں چوتھے نمبر پر آئے ہیں ٗ ہم سڑکیں بناتے رہیں گے ٗمخالفین سڑکوں پر آتے رہیں گے ٗ یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے ٗ سوات میں کڈنی ہسپتال پنجاب کی طرف سے خیبر پختون خوا کو تحفہ ہے ٗ الیکشن کی بات الیکشن والے دنوں میں ہوگی۔ جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جذبہ بتا رہا ہے جس تبدیلی کا خواب آپ دیکھ رہے تھے وہ تبدیلی یہاں پر نہیں آئی ٗاب تبدیلی آکر رہے گی ٗ اگر کچھ سال سبق سیکھنے میں لگ گئے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ2013ء میں جھانسے میں نہ آتے تو واقعی تبدیلی آ چکی ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ مینگورہ کا ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیا ہے مجھے وہی پرانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ٗ ٹوٹے پھوٹے ہسپتال اور ٹوٹے پھوٹے سکول نظر آئے ۔پورے راستے میں تبدیلی دیکھنے کی کوشش کررہا تھا کہ کہاں ہے تبدیلی؟مگرمجھے سب کچھ پرانا نظر آیا ۔نواز شریف نے کہاکہ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آپ بھی پچھتا رہے ہیں کہ شاید آپ نے 2013ء میں غلطی کی ۔نواز شریف نے کہاکہ ہم نے کہا کوئی بات نہیں یہ تبدیلی نہیں لا سکے تو ہم تبدیلی لائیں گے ٗاللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قومی منصوبوں میں تبدیلی لا رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب ٗ بلوچستان کی طرح باقی صوبوں میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ٗ ہم نے موٹر ویز بنائی ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ بات ٗ بات پر کہتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر آئیں گے ٗ سڑکیں ہونگی تو سڑکوں پر آؤ گے ٗمیں تمہارے لئے سڑکیں بنارہا ہوں آپ سڑکوں پر آ جائیں ہم سڑکیں بناتے رہیں گے یہ سڑکوں پر آتے رہیں گے یہ اپنا اپنا مقدر ہے کوئی سڑکیں بنارہا ہے کوئی سڑکوں پر آرہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں سوات میں تبدیلی کا پیش خیمہ لیکر آیا ہوں ٗ انشاء اللہ پاکستان اور خیبر پختون خوا کی تقدیر بدلنے والی ہے ۔وزیر اعظم نے بتایا کہ میں کڈنی ہسپتال کا افتتاح کر نے کیلئے آیا تھا بہت بڑا خوبصورت ہسپتال بنایا ہے جیسے باہر کے ممالک میں ہسپتال ہوتے ہیں اسی طرز کا ہسپتال بنایا ہے اور یہ پنجاب کی طرف سے خیبر پختون خوا کو تحفہ ہے انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہسپتال وزیرخزانہ نے اپنی نگرانی میں بنایا ٗ شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لیکر ہسپتال بنایا ہے دونوں مبارک کے مستحق ہیں ۔نواز شریف نے کہاکہ میں خیبر پختون خوا کے جن علاقوں میں گیا ہوں وہاں ترقیاتی منصوبوں کی بات کی ہے ان پر عمل بھی کروائیں گے ۔کڈنی ہسپتال کیلئے فنڈز دینے والے تمام افرا دکا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ابھی الیکشن کی بات کر نے نہیں آیا الیکشن کی بات الیکشن والے دنوں میں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی کہتے ہیں کہ سوات ٗ مینگورہ اور پشاور سے ہم جیتیں گے میں کہتا ہوں کہ ہم نے الیکشن جیتا ہے دوسرے اور تیسرے پر کوئی اور آیا ہے موجودہ حکومت کا امیدوار چوتھے نمبر پر آیا ہے انہوں نے کہاکہ سوات ٗ مینگورہ میں خواتین کیلئے یونیورسٹی سب کیمپس کا اعلان کرتا ہوں ٗ خواتین اپنی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گی ٗنوجوان اپنی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرینگے انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ پاک باز اور اچھے مسلمان ہیں آپ کی خدمت پر مجھے فخر ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نو جوانوں کیلئے ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا ٗ تحصیل کبل اور مٹہ میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے 130کے وی اے گرڈ اسٹیشن کااعلان کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قلت 2018ء میں ختم ہوگی یہ ہمارا قوم سے وعدہ ہے گیس بھی آئے گی پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پاکستان کا ذر مبادلہ ریکارڈ سطًح پر پہنچ چکا ہے ۔نواز شریف نے کہاکہ ہاکی کے فروغ کیلئے آسٹرو ٹرف بچھانے اعلان کرتا ہوں ٗسیدو شریف کے ائیر پورٹ کو دوبارہ فعال کیا جائیگا اور یہاں سے بہترین فلائٹس چلائیں گے یہاں سے فلائٹس صرف اسلام آباد ٗلاہور ٗ پشاور میں نہیں بلکہ دبئی ٗجدہ اور مدینہ منور بھی جائیں گی وزیر اعظم نے کہاکہ نیشنل ہاوے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ چکدرہ سے کالام تک 133کلو میٹر کی سڑک کو موٹر وے کی طرز ایکسپریس وے بنایا جائے یہاں چار سڑکیں ہونگی دو آنے اور دو جانے کیلئے استعمال ہونگی ۔نواز شریف نے کہاکہ بشام سے خضاخیلہ تک سڑک بنانے اعلان کر تاہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری بشام سے خطے کو ملائے گی اور اس کے فائدے انشاء اللہ خطے کو پہنچیں گے ٗاگر سوات ترقی کرتا ہے ٗ سوات میں خوشحالی آتی ہے تو نواز شریف خوش ہوتا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی طرح میں بھی سوات سے بہت پیار کرتا ہوں چاہتا ہوں یہاں کے لوگ ترقی کریں وزیر اعظم نے تمام منصوبوں کاعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان ۔انہوں نے کہاکہ سوات ضلع کونسل ٗ شانگلہ ضلع کونسل کیلئے 20ٗ 20کرڑو روپے کاعلان کرتا ہوں ۔نواز شریف نے کہاکہ الیکشن سے پہلے پھر آؤنگا اور آپ سے ملاقات ہوگی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ شانگلہ کیلئے یونیورسٹی کیمپس کا بھی اعلان کرتا ہوں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…