جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں امن و امان پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے سرتاج عزیز

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و امان پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے‘ افغان مہاجرین کی واپسی دونوں ملکوں کے لئے بڑا چیلنج ہے‘ دونوں ملکوں کے درمیان موثر سرحدی نظام ہونا چاہئے‘ افغان مفاہمتی عمل کے لئے چاروں ملک سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ سیمینار کے پہلے دن خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں ہونے والے 14اپریل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ افغانستان میں 15سال سے جاری فوجی آپریشن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ افغان امن عمل کے لئے وقت درکار ہے۔ حزب اسلامی گروپ نے افغان حکومت سے معاہدہ کیا ہے توقع ہے کہ دوسرے گروپ بھی افغان حکومت سے اسی طرح کے معاہدے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم‘ پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغان مفاہمتی عمل کے لئے چاروں ملک سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی دونوں ملکوں کے لئے بڑا چیلنج ہے مہاجرین کی واپسی زبردستی نہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر ہورہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان موثر سرحدی نظام ہونا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں کثیر الجہت شراکت داری ہے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی دہائیوں تک میزبانی کی ہے۔ اتنے لمبے عرصے تک میزبانی کے لئے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ مہاجرین کے مسئلے کا حل افغانستان میں امن سے منسلک ہے۔ مہاجرین کو دونوں ملکوں کی سیاست سے دور رکھنا چاہئے مہاجرین پاکستان میں عزت و احترام سے رہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…