لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر و مرکزی رہنماو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں 1053 ارب روپے کی خرد برد اور عوام کے ساتھ بجلی فراڈ کے حوالے سے پی ٹی آئی نے دمادم مست قلندر حکمت عملی تیار کر لی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کی خاطر عوام کو’’تکلیف‘‘ پہنچانے کے ماہر ہیں۔ دمادم مست قلندر تحریک میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ساتھ ریلی نکالنے کا شیڈول بھی شامل ہے۔