جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ہم صر ف سڑ کیں کیو ں بنا تے ہیں ؟ نواز شر یف نے اصل حقیقت بتا دی

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گلگت میں آپٹیکل فائبر بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت خنجراب سے راولپنڈی تک آپٹیکل فائبربچھائی جائے گی جس کی لمبائی 820 کلومیٹر ہو گی،منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 44ملین ڈالر ہے، آئندہ دنوں میں آپٹیکل فائبر منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہو گا،مشکل ترین علاقوں میں مواصلات کی فراہمی ایس سی او کے بلند حوصلے کی علامت ہے، منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی رابطوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور گلگت بلتستان کی ترقی میں بہت بڑا قدم ہے،کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی اقتصادی ترقی پر ہوتا ہے،ترقی ہو گی تو ملک کے نوجوان دہشت گردوں کے قریب نہیں آئیں گے، منصوبے سے علاقے میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات میسر آئیں گی، ترقی کی منزلیں شب و روز میں نہیں بلکہ برسوں کی محنت میں پوشیدہ ہیں۔وہ جمعرات کو یہاں آپٹیکل فائبر منصوبے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر، گورنر جی بی میر غضنفر علی خان ، وزیراعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمان اور میجر جنرل عامر عظیم باجوہ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں آپٹیکل فائبر بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھااور ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کیلئے 10کروڑروپے گرانٹ کابھی اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج ہم قومی ترقی کے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں آپٹیکل فائبر منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہو گا، منصوبے کے تحت خنجراب سے راولپنڈی تک آپٹیکل فائبربچھائی جائے گی جس کی لمبائی 820 کلومیٹر ہو گی،منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 44ملین ڈالر ہے، ایس سی او کا شمار ملک کے قابل فخر اداروں میں ہوتا ہے، ایس سی او کی وجہ سے مشکل ترین علاقوں میں مواصلات کی سہولت میسر آتی ہے، مشکل ترین علاقوں میں مواصلات کی فراہمی ایس سی او کے بلند حوصلے کی علامت ہے، ترقی کی منزلیں شب و روز میں نہیں بلکہ برسوں کی محنت میں پوشیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او اپنی اہم خدمات کے باعث قابل تحسین ہے اور فرائض کی ادائیگی میں جانوں کے نذرانے دینے والے ایس سی او کے شہداء قابل فخر ہیں، اقتصادی راہداری منصوبے کی اہم ذمہ داری ایس سی او کو سونپی گئی ہے، منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی رابطوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے، منصوبے سے علاقے میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات میسر آئیں گی، معاشی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے میں ہیں، منصوبہ گلگت بلتستان کی ترقی میں بہت بڑا قدم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں سڑکوں کی تعمیر، ریلوے اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں، گلگت بلتستان اب پاکستان کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ علاقہ بنے گا اور بلوچستان بھی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں جدید ایئرپورٹ اور بندر گاہ تعمیر ہو رہی ہے، اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام حصے منسلک ہوں گے، سرد جنگ کے خاتمے سے مسابقت کا خاتمہ نہیں ہوا، آج ایک نئے عنوان سے جنگ لڑی جا رہی ہے موجودہ دور کی جنگ ہتھیار علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ آئندہ 50سال میں دنیا کہاں کھڑی ہو گی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مستقبل کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، ترقی ہو گی تو ملک کے نوجوان دہشت گردوں کے قریب نہیں آئیں گے، اقتصادی راہداری منصوبے سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقی کی راہیں کھلیں گی، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی اقتصادی ترقی پر ہوتا ہے، اقتصادی راہداری کا فائدہ پاکستان، افغانستان اور پورے خطے کو ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو آپٹک فائبر کا دائرہ کار بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…