اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے اعلیٰ شخصیات کے لیے جرمنی سے دو بم پروف گاڑیاں منگوا لیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی انیس کروڑ روپے مالیت کی دو بم پروف گاڑیاں لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گئیں جنہیں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے 19کروڑ روپے مالیت کی دو بم پروف گاڑیاں جرمنی سے درآمد کی ہیں جو رات گئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچیں جنہیں بعدازاں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک گاڑی صدر اور دوسری چیف جسٹس کیلئے منگوائی گئی ہے