جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

افغان تنازعہ ،لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ ایکشن میں ،حقیقت سے پردہ اُٹھادیا

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)افغان تنازعہ ،لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ ایکشن میں ،حقیقت سے پردہ اُٹھادیا،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں ٗافغانستان میں امن کی خواہش رکھتے ہیں ٗ ہمیں 30 لاکھ مہاجرین کے بدلے کچھ نہیں ملا ٗ سرحدوں پر نگرانی کے نظام کو موثر بنانا ضرروی ہے ٗ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ اختلافات موجود ہیں ٗباہمی مفادات کے حصول کیلئے مل کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ منگل کو یہاں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈبل گیم کھیل رہے ہیں جوغلط ہے، ہم امن پسند قوم ہیں اور افغانستان میں امن کی خواہش رکھتے ہیں ٗہمارے دل افغانستان کے لیے دھڑکتے ہیں،ہم نے افغانیوں کے ساتھ اپنے گھر اور دسترخوان بانٹے ہیں،عالمی برادری تین ڈالر سالانہ فی مہاجر دے کر سمجھتی ہے کہ اس نے اپنا کام کر دیا، ہمیں افغان بھائیوں سے ہمدردی ہے لیکن ہمیں 30 لاکھ مہاجرین کے بدلے کچھ نہیں ملا، افغان مہاجرین کیبوجھ کے باعث ملکی معیشت کو100ارب کاخسارہ برداشت کرناپڑا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ طالبان نے افغان مہاجرین کو استعمال کیا، افغان مہاجرین کی شکل میں طالبان کو پناہ گاہیں مل جاتی ہیں، یہ لوگ خالی ہاتھ سرحد پار کرتے ہیں اور دوسری جانب جا کر لڑتے ہیں،واپسی پر وہ پھر شریف آدمی دکھائی دیتے ہیں، اس کے علاوہ مہاجرین منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں، اس کے لئے سرحدوں پر نگرانی کے نظام کو موثر بنانا ضرروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ اختلافات موجود ہیں، باہمی مفادات کے حصول کیلئے مل کر آگے بڑھا جاسکتا ہے، خطے میں استحکام کیلئے عالمی برادری پاکستان اورافغانستان کی مدد کرے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈبل گیم کھیل رہے ہیں جوغلط ہے ہمارے دل افغانستان کے لیے دھڑکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…