اسلام آباد(نیوزڈیسک)آف شور کمپنیوں کا ڈراپ سین،حکومت پر آخری وار،عمران خان نے بڑافیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد عمران خان نے آف شور کمپنیوں کے معاملے پر آخری قدم اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اب عمران خان بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کریںگے عمران خان اپنی تقریر میں نہ صرف وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیں گے بلکہ خود پر لگائے گئے الزامات کی بھی وضاحت کریں گے۔ عمران خان اپنی اور وزیر اعظم کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کا موازنہ بھی کریں گے۔