جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاناما لیکس کا وبال،بالآخرانتہائی ’’سخت‘‘ فیصلہ کرلیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاناما لیکس کا وبال،بالآخرانتہائی ’’سخت‘‘ فیصلہ کرلیا،وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے دباؤ اور شدید گرمی کے باوجود عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ منگل کو مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس اور الزامات کے جواب میں اپوزیشن کو سیاسی میدان میں ٹف ٹائم دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف منگل کو مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ٗ ایک دن کے وقفے سے 19 مئی کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے جہاں پاک چین اقتصادی راہداری کے حصے آپٹیکل فائبر منصوبے کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف 20 مئی کو سوات میں اپنے خاندان کی طرف سے تحفے کے طور پر 10 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ہسپتال کا افتتاح کریں گے اور جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف کے کچھ دن پہلے ہونے والے جلسہ کے لئے بھی خصوصی طورپر ایئرکنڈیشنز کا بندوبست کیاگیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…