جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا وزیر اعظم کیوں خوفزہ ہیں وزیر اعظم مجبور ہیں کیا کرنا ہے ۔ فیصلہ نہیں کا پار ہے۔ جمہوریت کے لئے آخری حد تک جائیں گے لیکن کسی کو جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹنے بھی نہیں دیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں وزیر اعظم کی بات تحمل سے سنیں گے وزیر اعظم سوالوں کے جوابات دیں تو بہتر ہو گا ۔ عمران خان آف شور کمپنی سے متعلق پہلے بتا دیتے اور پاکستان میں بتا دیتے کہ سیاست میں آنے سے پہلے ختم کر دی تھی اب دیکھنا ہو گا کہ عمران خان نے کس مقصد کے لئے آف شور کمپنی بنائی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے کو مذاق نہ بنایا جائے ذمہ داری سب پر ہے سیاستدان عوام کو جوابدہ ہیں کیونکہ ووٹ لے کر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجبور ہیں ان کو کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات شفاف نہ ہونے پر سوچیں گے نیب پر بھی سوالات اٹھے ہیں پانامہ لیکس کا نیب کو بھی نوٹس لینا چاہئے تھا پیپلزپارٹی ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہے پیپلزپارٹی کے رائیونڈ کے احتجاج میں شامل نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں جو بھی غیر قانونی طور سے پیسہ لے کر گئے ہیں ٹیکس نہیں دیا اور ٹیکس بچانے کے لئے پیسہ باہر لے گیا تو اس کا احتساب ہونا چاہئے ہم سب کے احتساب کی بات کر رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…