اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان (آج) پیر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے ٗآف شور کمپنی کا ریکارڈ اور ذرائع آمدن کی تفصیلات پیش کرینگے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق برطانیہ موجود عمران خان پیر کی صبح لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے وہ قومی اسمبلی میں خطاب کا موقع ملنے پر اپنی برطانوی آف شور کمپنی کا ریکارڈ اجلاس میں پیش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ عمران خان پاناما پیپرز اور اپنی آف شور کمپنی کا فرق بھی واضح کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کے کپتان اپنی آمدن کی تفصیلات، لندن میں فلیٹ کی خریداری اور 2003 میں فلیٹ کی فروخت سمیت رقم کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات بھی ایوان کو بتائیں گے۔