لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر جا کر انکے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پرمبارکباد دی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب دوپہر کے وقت انتہائی سخت سکیورٹی میں ڈیفنس میں واقع سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ پہنچے جہاں یوسف رضا گیلانی اور انکے صاحبزادوں نے انکا استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور یوسف رضا گیلانی کی ملاقات کے دوران انکے صاحبزادے عبد القادری گیلانی ، علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی حیدر گیلانی او رانکے والد یوسف رضا گیلانی کو گلے مل کر اس خوشی پر مبارکباد دی دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر بیٹے کے تین سال اغواء رہنے کے باوجود یوسف رضا گیلانی کے صبر پر انہیں تحسین پیش کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے وزیرا علیٰ شہباز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے انکے صاحبزادے کو افغانستان سے لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھجوانے پر بھی انکا شکریہ ادا کیا ۔ مسلسل پانچویں روز بھی علی حید ر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دینے آنے والوں کا تانتا بندھارہا ۔سعید اکبر نوانی ، فیصل میر ، سینئر اینکر پرسن حامد میر سمیت ملک بھر سے سیاسی شخصیات ، عزیز وا قارب اور دوست احباب علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دینے کیلئے یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ آئے ۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی بازیاب ہونے والے اپنے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کل منگل کو ملتان پہنچیں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































