جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

دو خواتین کو سرعام زبردستی اُٹھانے کی کوشش،حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی لڑ پڑے،بڑے اقدام کا اعلان

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)دو خواتین کو زبردست اُٹھانے کا تنازعہ،حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی لڑ پڑے،بڑے اقدام کا اعلان
حکمران جماعت کے رکن اسمبلی ملک ذوالقرنین ڈوگر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کے الزام کو رد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ملک ذوالقرنین ڈوگر نے کہا کہ صدیق الفاروق کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ۔آپریشن کے دوران صدیق الفاروق کے پرائیویٹ گن مینوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر دو خواتین کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر تھانے لیکر جانے کی کوشش کی جس کے بعد لوگ مشتعل ہوئے اور اس میں حکومت مخالف لوگوں نے بھی اپنا کام دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں 30دیہات اور شہر ٹرسٹ کی زمین پر آباد ہیں۔ صدیق الفاروق کی طرف سے نوٹسز بھجوائے جانے پر ہم نے انہیں درخواست کی کہ یہ لوگ صدیوں سے آباد ہیں اس لئے ان سے مناسب کرایہ کی وصولی یا انہیں لیز پر دیدیں ۔ اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرامنصب کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے لیکن صدیق الفاروق نے اس کمیٹی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے اجلاس میں ہی بیٹھنے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی صدیق الفاروق ضلعی انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کئے بغیر آپریشن کرنے پہنچ گئے اور جب ان کے پرائیویٹ گن مینوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر دو خواتین کو گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے جانے کی کوشش کی تو مقامی لوگ مشتعل ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کے لئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو سکے ۔ انہوں نے صدیق الفاروق کی طرف سے قتل کرنے کی منصوبہ بندی اور قبضہ گروپ کی سرپرستی کے الزامات کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر انکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…