جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

منفی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، محمد نوازشر یف کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ملکی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ‘قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شر یف نے وزیر اعظم نوازشر یف کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بر یفنگ دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نوازشر یف نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب نے قوم سے جوبھی وعدے کیے ہیں انکے مطابق قوم کو مسائل سے نجات دلانے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن ملکی ترقی اور خوشحالی ہے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئیگی اور قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کر نیوالوں کو پہلے بھی مایوسی کا سامنا کر نا پڑ ا ہے اور آئندہ بھی انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور قوم عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…