جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

لاہورجلسہ، حکومت اجازت دینے پر مجبور کیوں ہوئی؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو یکم مئی کے موقع پر حکومت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیصل چوک میں جلسہ عام کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود عمران خان کے کرپشن کے خلاف جلسہ کرنے کے اٹل فیصلہ نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور تو کردیا مگر اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کی آڑ میں مال روڈ پر فیصل چوک جانے والے تمام راستے سیل کرکے سکیورٹی کا کڑاپہرہ دیا۔ کنٹرنیروں ، بئیریرز اور خاردارتاریں لگا کر ’’لکشمن ریکھا‘‘پارکرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادیں ، مال رو ڈ پر آنے کے 5مخصوص راستوں پر واک تھرو گیٹس لگا کر میٹل ڈیٹکٹر سے بھر پور چیکنگ کے بعداندر داخل ہونے کی اجازت دی عمران خان کے جلسہ عام میں شرکت کرنے والوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکی ،مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر سے پولیس نے بیئریرزلگا کر ہرقسم کی گاڑیوں کے علاوہ پیدل جانے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہ دی ۔ صدر ، دھرمپورہ، باغبانپورہ سمیت شمال الور سے آنے والوں کو بھر پور خواری اٹھانے کے بعد مال روڈ کے راستے پیدل داخل ہوکر ریگل چوک میں لگے واک تھرو گیٹس سے گزر کر مال روڈ پر جلسہ گاہ میں داخل ہونا پڑا، جلسہ گاہ تک پہنچنے کیلئے کئی کلو میٹر کے فیصلے پر گاڑیاں موٹر سائیکلیں اور سواریاں چھوڑ کر پیدل آنا پڑا ۔ تحریک انصاف اور عمران خان کے دیوانے ساری سعوبتیں برداشت کرکے جلسہ گاہ تک پہنچے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…