جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو ایک اورخوشخبری مل گئی

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کو ایک اورخوشخبری مل گئی،خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کو فائنل میں 151 رنز سے ہرا کر پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔اتوار کے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرپختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 58 اووروں میں 311 رنز بنائے ۔ خیبرپختونخوا کی طرف سے فخرزمان نے 115 ، احمد شہزاد نے 64 ، کپتان یونس خان نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ حماد نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے جواب میں پنجاب کی ٹیم خیبرپختونخوا کے باؤلروں کے سامنے نہ چل سکی پوری ٹیم 36.1 اوور میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ شاہ مسعود نے 36 ، ذوالفقار بابر نے 29 رنز بنائے ۔خیبرپختونخوا کی طرف سے یاسر شاہ اور زوہیب نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اس سے خیبرپختونخوا نے 151 رنز سے فائنل جیتنے کا ا عزاز اپنے نام کر لیا فخر زمان مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے اور رنز اپ کو 10 لاکھ روپے، مین آف دی میچ کو ایک لاکھ روپے ،بیسٹ بیٹسمین کو ایک لاکھ روپے ، بیسٹ باؤلر کو ایک لاکھ روپے ،بیسٹ آل راؤنڈر ایک لاکھ روپے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے جیتنے والی ٹیم کو انعامات تقسیم کئے۔ خیبرپختونخوا نے میچ جیتنے کی خوشی میں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں آتشبازی کا نہ صرف مظاہرہ ہوا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی ہوئی ۔ اس موقع پر آر ٹی او فیصل آباد بلال صدیق کامیانہ ، ڈی سی او فیصل آباد سلیمان غنی اور دیگر انتظامیہ کے آفسران بھی موجود تھے ان کی موجودگی میں آتشبازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…