جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

اربوں روپے ہوا میں اُڑ گئے،حکومت کا اہم ترین منصوبہ ناکام

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ناکام‘ اربوں روپے سے شروع کیا گیا ہے 100 میگاواٹ بجلی کا میگا پروجیکٹ سے صرف 18 میگاواٹ بجلی ہی پید اہوسکی اور اب حکومت نے قائد اعظم سولر پارک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کا منصوبہ لگایا تھا جس سے 100 میگاواٹ روزانہ بجلی پیدا ہونی تھی وزیر اعظم پاکستان نے جب منصوبے کا افتتاح کیا تو اس وقت سولر پارک سے 50 میگاواٹ بئجلی پیدا ہورہی تھی اور حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ منصوبے سے 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی لیکن کچھ ہی عرصہ بعد پاور منصوبے کی کارکردگی گرتی چلی گئی ہے اور اب یہ 18 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے ذرائع کے مطابق منصوبے میں استعمال کی گئی سولر پلیٹس اعلیٰ معیار کی نہ ہونے کے باعث یہ مسئلہ پیش آرہا ہے جبکہ کچھ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سولر پاور کی کارکردگی کیلئے علاقے کا تقریباً 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہونا چاہی یجس پر سولر پاور صحیح کام کرتا ہے اگر درجہ حرارت بڑھ جائے تو پھر اس کی کارکردگی میں بھی فرق پڑتا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے منصوبے کو بیچنے کا پروگرام بنالیا ہے۔ اور حکومت چاہتی ہے کہ اسے اپنے کسی قریبی کو فروخت کیا جائے تاکہ منصوبہ گھر کا گھر ہی رہ جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…