جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ،نوازشریف نے بہت بڑی خبر سنادی

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا ٗ صارفین کو بجلی بھی سستی ملے گی ٗتوانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی ٗ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قومی پیداوار بھی بڑھے گی۔ وہ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کے منصوبہ جات پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور دیگر سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1999ء سے لے کر 2013ء تک پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھی اور ایک دن میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی رہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قومی پیداوار بھی بڑھے گی۔ سیکریٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو نیلم ۔ جہلم اور بجلی کے دیگر جاری منصوبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں ٹرانسمیشن لائنز اور لوڈ مینجمنٹ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ توانائی کے منصوبہ جات کا حکومتی روڈ میپ صحیح سمت میں گامزن ہے اور اڑھائی سال سے بھی کم عرصہ میں 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر نہ صرف یہ منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائیں گے بلکہ ان پر عمل درآمد بھی مکمل طور پر شفاف انداز میں کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…