جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پانچ نئے موٹر وے،حکومت نے بڑا اعلان کردیا،روٹس بھی سامنے آگئے

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اسلوب حکمرانی کا وژن شفافیت اور مستعدی پر مبنی ہے اور ان دونوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وہ منگل کو این ایچ اے کے منصوبہ جات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ تین ہفتوں کے دوران حویلیاں ۔ تھاکوٹ، ملتان ۔ سکھر، ڈی آئی خان ۔ ہکلہ، لاہور ۔ ملتان اور سیالکوٹ ۔ لاہور موٹر ویز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ان موٹر وے منصوبہ جات کا آغاز کرتے ہوئے انتہائی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ چیئرمین نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جات سمیت 800ارب روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے آئندہ دو سے تین برسوں کے دوران مکمل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اسلوب حکمرانی کا وژن شفافیت اور مستعدی پر مبنی ہے اور ان دونوں اجزاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں پھیلائے جانے والے موٹر وے کا نیٹ ورک علاقائی رابطے میں معاون ہوگا۔ اس سے ملک بھر میں ترقیاتی عمل زور پکڑے گا، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام کاوشوں کا مقصد ترقیاتی اور اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانا ہے جس کا محور پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے عوام کا معیار زندگی نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔ آج کا پاکستان تین سال پہلے کے پاکستان سے کہیں بہتر اور مختلف ہے۔ ہماری مخلصانہ اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں آنے والے برسوں میں زیادہ ترقی پسند اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کو ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…