جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

جنرل را حیل شریف نے قو م کا سر فخر سے بلند کر دیا ، عر ب ملک سے بڑا اعزاز اپنے نا م کر لیا

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/عمان ( نیوز ڈیسک)پاک آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ سرکاری دورے پر اردن پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مشل نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کے استقبال کے لئے اردن کی فضائیہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کے شہزادے حسن بن طلال اور اردن کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور الجبور سمیت دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،جس میں علاقائی سلامتی اور فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون و تربیت کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف کو اردن کا سب سے بڑا اعزاز”میڈل آف میرٹ“ عطاکیا گیا،آرمی چیف کو اعزاز دہشت گردی کے خلاف موثر اقدام کے اعتراف میں دیاگیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اب تک مختلف ممالک کی جانب سے عالمی ایوارڈ دیئے گئے ہیں ۔ ان میں سعودی عرب سے آرڈر آف عبدالعزیز سعود ، امریکہ کا لیجئن آف میرٹ ، برازیل کی طرف سے آرڈر آف ملٹری اور اب اردن کی جانب سے میڈل آف میرٹ ، ترکش لیجئن آف میرٹ شامل ہے ۔آرمی چیف کادورہ اردن،شہزادہ حسن بن طلال،عسکری حکام سےملاقات آرمی چیف کواردن کے اعلیٰ ترین اعزازسے نوازا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…