اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں پرانی ڈاکومنٹری چلائی گئی تو اس موقع پر جمائما خان کو اردو میں تقریر کرتے دکھایا گیا تو عمران خان ہنس پڑے اور ترجمان پی ٹی آئی کے کان میں سرگوشیاں کرنے لگے ۔ جمائما خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ الیکشن میں بلے پر مہر لگائیں پاکستان کی مشکلات کا حل بلے کی کامیابی میں مضمر ہے ۔