اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل بتانا بھول گئے ۔ایف نائن پارک میں تقریر کے دوران عمران خان حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جوش خطابت میں لائحہ عمل بتا نا ہی بھول گئے ،عمران خان اپنی تقریر مکمل کر کے جانے کو تھے کہ اچانک قریب کھڑے پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے یاد دلایا تو عمران خان نے کہا کہ یاد آیا کہ لائحہ عمل بتانا تو میں بھول ہی گیا ۔اس کے بعد عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ 26تاریخ سے سندھ میں جلسے کریں گے جبکہ اگلے اتوار کو لاہور میں جلسہ کریں گے ۔