اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہاہے کہ انہیں تقریر کرنی نہیں آتی تھی اور جو انہوں نے ورلڈ کپ کے فائنل میں تقریرکی تھی وہ دیکھ کر شرم آتی تھی ۔پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی بھی سیاست میں نہیں آنا تھا کیونکہ مجھے تقریر کرنی نہیں آتی تھی ،ورلڈ کپ کے فائنل میں جو تقریر میں نے کی تھی اسے دیکھ کر آ ج بھی شرم آتی ہے اس لیے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ سیاست میں آؤں گا ،میں سیاست میں اس لیے آیا کہ اللہ نے مجھے ایمان کی دولت عطا فرمائی ۔