اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایف نائن پارک میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں تقریباًبیالیس منٹ تک خطاب کیا،اپنے خطاب میں عمران خان نے متعددمرتبہ وزیراعظم نوازشریف پر تابڑتوڑ حملے کیے،اپنی تقریرمیں انہوں نے حکومت کے میگاپروجیکٹس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایااورمنصوبوں سے کمیشن حاصل کرنے کاالزام عائد کرتے رہے،اس سے قبل عمران خان تقریباًسات بج کر دس منٹ پر اسٹیج پرآئے،ان کی آمد کے بعد باقاعدہ جلسے کا آغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیاجس کے بعد مختلف پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیاجبکہ گلوکاروں نے گانوں سے شرکاء کو خوب محظوظ کئے رکھا۔