جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کا پاکستان پر نیا دباﺅ، فوری کاروائی کا مطالبہ

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس بات کا اعتراف کےا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کار بم حملے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کابل میں افغان خفیہ ادارے کے مرکزی دفتر نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی، اس خود کش حملے میں 64 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوئے تھے خود کش دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان نے اس حملے کی شدید مذمت کی تھی۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پریس آفس کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈیو نے، افغان حکومت کے اس دعوے کہ حملہ کرنے والے گروہ کو پاکستان کی حمایت حاصل تھی، پر کہنا تھا کہ اسلام آباد دہشت گردوں کو اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں الزبتھ ٹروڈیو کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مسلسل اسلام آباد سے اعلیٰ ترین سطح پر ان خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کے معاملے میں مسلسل نرمی برت رہا ہے، اسی طرح حقانی نیٹ ورک پاکستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔پاکستان سے خدشات کے اظہار کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے ہونے والے حملے کے بعد ایک بار پھر امریکا نے یہی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اس عزم، کہ دہشت گرد گروپوں میں تفریق کے بغیر کارروائی کی جائے گی، پر عمل کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ کابل میں ہونے والے خود کش حملے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی افغان صدر اشرف غنی نے عزم ظاہر کیا تھا کہ خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، جبکہ افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ابدتائی تحقیقات کا حوالے دیتے ہوئے پاکستان کا 2 مئی کا دورہ بھی ملتوی کر دیا۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق افغانستان کے صدر کے نائب ترجمان دوا خان مینہ پل نے دعویٰ کیا کہ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے جس کو مسلح بھی کیا گیا ہے، اسی گروہ نے خود کش حملہ کیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پریس آفس کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈیو نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں سے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور قیام امن کے لیے امریکا، افغانستان اور پاکستان کے کوشش واضح طور پر کمزور ہو جاتی ہیں۔امریکی حکام نے اس رائے سے بھی اختلاف کیا کہ امریکا پاکستان کی پالیسی پر عوامی سطح پر تنقید اس لیے نہیں کرتا کیونکہ اس نے پاکستان کو عسکریت پسندوں کی حمایت کی اجازت دے رکھی ہے۔الزبتھ ٹروڈیو نے مزید کہا کہ پاکستان یہ متعدد بار اعادہ کر چکا ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں میں تفریق نہیں کرے گا، اور امریکا اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ پاکستان ایسا ہی کرتا رہے۔جب سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان کے اقدامات اس کے اعادے کے مطابق ہوں تو ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں الفاظ کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور امریکا پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ اس کے اقدامات اور الفاظ میں مطابقت ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…