جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل سے شعبہ ٹرانسپورٹ میں انقلاب آئیگا ،محمد شہباز شریف

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ کیا اور روٹ پر منصوبے کے سول ورکس پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باکفایت اور عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ دعا ہے یہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور تمام رکاوٹیں دور ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر اجلاس بھی ہوا جس میں محمد شہباز شریف نے سول ورکس کو بہترین معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…