سکھر (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس کوخط لکھنے پروزیراعظم کاشکریہ،مگرصرف ججزپرمشتمل کمیشن بنانامسئلے کاحل نہیں ،انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ سے پیسے کے لین دین کاپتہ چلے گا،اگرالزامات ثابت نہ ہوئے توخوشی ہوگی ۔سیدخورشیدشاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کوپاکستانی میڈیاپرناراض نہیں ہوناچاہئے ،پانامہ لیکس کے الزامات انٹرنیشنل میڈیانے اٹھائے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ الزامات پرپارلیمنٹ میں بحث ہوئی2وزرائے اعظم مستعفی ہوئے ایک پربہت دباو¿آیا،ہمارے وزیراعظم معافی مانگنے کی باتیں کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کاشکریہ کہ انہوںنے اپوزیشن کی بات تسلیم کرتے ہوئے چیف جسٹس کوخط لکھامگرصرف کمیشن بنانامسئلے کاحل نہیں اس کاحل بین الاقوامی فرانزک آڈٹ ہے جویہ پتہ لگائے گاکہ یہ پیسہ کب کیسے اورکہاںسے آیاتھااورجب آڈٹ مکمل ہوجائے اورثابت نہ ہوتوہمیں خوشی ہوگی ،دعاہے وزیراعظم ان الزامات سے سرخروہوکرنکلیں یہ الزامات ہم نے نہیں لگائے تاہم اگرثابت نہ ہوئے توہم وزیراعظم سے معافی بھی مانگیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے الزامات کی سیاست ختم ہونی چاہئے ،اگرسیاستدان صاف ہوں گے تواس سے ملک کی عزت بڑھے گی ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کاقوم کے سامنے آناپارلیمنٹ کی جیت ہے ،عوام 5سال کے بعدسیاستدانوں کے کااحتساب کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ پیپرزپر2بارخطاب کرکے اس کی اہمیت کوخوداجاگرکیااورخوداحساس دلایاکہ پردے کے پیچھے کچھ ہے ،انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کے علاوہ اس مسئلے کااورکوئی حل نہیں کوئی بھی دوسراحل اس معاملے کومزیدمشکوک بنادیگا۔
پانامہ لیکس معاملہ، وزیر اعظم کا چیف جسٹس کو خط، سیاسی پارٹیوں نے ایک اور بڑا مطالبہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں