جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا,محمد نواز شریف

datetime 22  اپریل‬‮  2016 |

سرینگر(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کے ایک خط کے جواب میں کیا ہے ۔12جنوری کو یاسین ملک نے وزیر اعظم پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں ان میڈیا اطلاعات کا حوالہ دیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ پاکستان گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے اسے ملک کا حصہ بنانا چاہتا ہے ۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاﺅ س کی طرف سے 18مارچ کویاسین ملک کے نام روانہ کئے گئے مراسلے میں نواز شریف نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو خارج ازامکان قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ اس خطہ کی حساسیت اور مسئلہ کشمیر پر اس کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا کوئی بھی قدم نہیں اٹھائے گا جس سے کشمیریوں کی جرا¿تمندانہ جدوجہدآزادی کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔انہوںنے کہاکہ پاکستان جموںوکشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبنی ہے ۔نواز شریف نے مراسلہ میں کہاکہ وہ یہ بات غیر مبہم انداز میں واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے تناظر میں گلگت بلتستان سے منسلک حساسیت سے بخوبی واقف ہے اورمیڈیا کی قیاس آرائیاں غلط فہمیوں پر مبنی ہیں ۔انہوںنے یقین دلایا کہ پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا جس کی بنیاد اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں،نہ ہی پاکستان ایسا کوئی قدم اٹھائے گا جس سے ان قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت کے حصول کی خاطر کشمیریوں کی جرا¿تمندانہ جدوجہد کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہو ۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میںمجوزہ اصلاحات اس خطہ کے عوام کو مزید بااختیار بنانے اور حکومت میں مزید اختیارات دینے کیلئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…