اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پانامہ لیکس پرتحقیقات کے لئے ایک دوروزمیں کمیشن بن جائیگا،آرمی چیف کااقدام قابل تحسین ہے ،فوج اورعدلیہ میں احتساب کانظام موجودہے امانت میں خیانت کرنے والے کومعافی نہیں ملنی چاہئے،وزیراعظم اوران کی اہلیہ کانام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے ،ان کے بچوں کانام ہے وہ کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خلاف جوقدم اٹھایاوہ قابل تعریف ہے ،اوروہ اس اقدام پرمبارکبادکے مستحق ہیں ،فوج اورعدلیہ میں احتساب کانظام موجودہے اوراس کے تحت احتساب ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ احتساب پرکسی کوبھی اعتراض نہیں امانت میں جوبھی خیانت کرتاہے وہ کسی معافی کامستحق نہیں تاہم احتساب کے نام پرسیاست نہیں ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کمیشن بنانے کااعلان کیاتھااس کے اگلے ہی روزاس پرکام شروع کردیاگیاتھا،کمیشن کی سربراہی کیلئے ناصرالملک ،ساحرعلی اوردیگرججوں سے رابطہ کیاگیا،لیکن اپوزیشن کے غیرسنجیدہ بیانات پرججوں نے معذرت کرلی ،ایک جج نے بڑی مشکل سے کمیشن کی سربراہی کیلئے حامی بھری اورایک ٹیم مانگی ہم نے ان کے لئے پینل مقررکردیاہے ،حکومت چاہتی ہے کہ کمیشن کاقیام اتفاق رائے سے ہواورایک دوروزمیں کمیشن بن جائیگا،وقت نہیں لگے گانوٹیفکیشن کیلئے ڈرافٹ تیارہے ۔انہوںنے کہاکہ خورشیدشاہ نے کہاکہ ایک بارچیف جسٹس کوخط لکھ دیں وزیراعظم کے اعلان کے بعدچیف جسٹس نے کہاتھاکہ یہ ان کاکام نہیں ہے ،اورہم نے ان کی رائے کااحترام کرتے ہوئے ان سے رابطہ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی کاپہیہ نہیں رکناچاہئے ،ملک کوآگے چلنے دیں سیاسی سطح پرکسی کوشکارنہیں بناناچاہئے ،ہم نے 33ماہ میں تمام منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اوران کی اہلیہ کاکسی کمپنی میں نام نہیں ہے ان کے بچوں کانام ہے اوروہ کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































