جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حادثے کی کڑیاں فوج میں کرپشن سے جا ملیں

datetime 21  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج سے برطرف ہونے والے 12افسران کی کرپشن ایک حادثے کے بعدسامنے آئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثہ یہ تھاکہ 26نومبر2014کے اس وقت کے آئی جی ایف سی میجرجنرل شاہداعجازکے بیٹے کی سپورٹس کارکوحادثہ پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی جی ایف سی شاہداعجازنے کرنل شکیل اور میجر یاسر کو بھیجا کہ بیٹے کی کار کا ٹرائل کریں اور کار کو چلا کر دیکھیں جب کرنل شکیل اورمیجریاسرنے کارکوٹرائی کیاتوکارکوحادثہ پیش آیا،کرنل شکیل او رمیج یاسر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ،جب یہ خبران کے گھر والوں کوملی توانہوں نے آرمی چیف کوخط لکھاکہ کرنل شکیل اور میجریاسرکوشہادت کارتبہ دینے کی درخواست کی ،اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کرنل شکیل اورمیجریاسرآن ڈیوٹی جاں بحق ہوچکے ہیں ،وہ شہید ہیں انہیں شہادت کارتبہ دیاجائے ،اہل خانہ کومراعات دی جائیں ،جوفوج میں کسی شہیدکے اہل خانہ کودی جاتی ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جب آرمی چیف کوخط ملاتوانہوں نے تحقیقات کاحکم دیدیا۔ حادثے کی تحقیقات میں میجرجنرل شاہداعجازسے تحقیقات کی گئیں توحادثے کی کڑیاں کرپشن سے جاملیں اورشاہداعجازنے تمام افسران کے نام بتائے جوان کے ساتھ کرپشن میں ملوث رہے جس کے بعدفوج کی تحقیقات اس نتیجے پرپہنچی میجرجنرل شاہداعجازکے ساتھ کئی اورافسران کرپشن اورسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…