اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نواز شریف صحت مند ہیں لند ن جانے کی وجہ کچھ اور ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس دفعہ ن لیگ کا ساتھ دیا تو وہ خود بھی پھنس جائے گی ،سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم لند ن کیو ں جا رہے ہیں طبی معا ئنہ کر وانے جا رہے ہیں یا پھر کچھ اور وجہ ہے پھر انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کی لند ن جا نے وجہ کچھ اور ہے ۔ وہ لند ن زاردای کے گھٹنے کو ہا تھ لگانے جا رہے ۔ ترجمان وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے کل (بدھ) کو لندن جائیں گے۔وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خرابی صحت کے باعث اپنا دورہ ترکی بھی ملتوی کردیا ہے جس کے بعد وہ کل بروز بدھ طبی معائنے کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے معالج سے معائنہ کرائیں گے جب کہ وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کئی بار طبی معائنہ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔