بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

رینجرز کا آپریشن کسی ایک پارٹی یا گروہ کے خلاف نہیں،ڈی جی سندھ میجر جنرل بلال اکبر

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی یا گروہ کے خلاف نہیں، آپریشن کا مقصد صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنا ہے، مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ لینے دیں،سخت حالات کے باوجود سیکیورٹی کمپنیز نے کراچی کی عوام کی جان و مال کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ رشید ملک کی سربراہی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر آنے والے آل پاکستان سیکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70رکنی وفد سے ملاقات کے دروان کیا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے آل پاکستان سیکیورٹی ایسوسی ایشن لو خوش آمدید کہااور ستر رکنی وفد کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور رینجرز آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی یا گروہ کے خلاف نہیں، آپریشن کا مقصد صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ لینے دیں، موجودہ آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز نے کراچی میں کام کرنے والی سیکیورٹی کمپنیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کمپنیز نے سخت حالات کے باوجود کراچی کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ رشید ملک اور وفد کے شرکاء نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ رینجرز آپریشن اسی جذبے اور شدت سے جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…